بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس: سپریم کورٹ نے بھولا اور چریا کو بری کر دیا

04:06 PM, 10 Jun, 2026

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں عبدالرحمٰن عرف بھولا اور زبیر عرف چریا کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس شہزاد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ اپیل کنندگان کے خلاف الزامات کو شک سے بالاتر ہو کر ثابت نہیں کیا جا سکا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کی درخواست بھی عدالت نے غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

مزیدخبریں