ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ، فوجی آپشنز کھلے رکھنے کا اعلان

09:01 PM, 10 Jun, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں ممکنہ فوجی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کو مذاکرات میں سنجیدگی دکھانی چاہیے، بصورت دیگر امریکہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے “ضروری اقدامات” اٹھانے سے گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں خطے کا امن ایران کے رویے سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے اور امریکہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی انتظامیہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ایران کے خلاف محدود فوجی آپشنز زیرِ غور ہیں، تاہم ابھی تک کسی حتمی کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ عالمی طاقتیں فریقین سے تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں