فیفا ورلڈ کپ 2026: منفرد افتتاحی سلسلہ، تین ممالک میں علیحدہ تقاریب کا اعلان

08:10 PM, 10 Jun, 2026

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہلی بار افتتاحی تقریبات کا ایک منفرد سلسلہ ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت افتتاح ایک ہی مقام کے بجائے تین مختلف میزبان ممالک میں علیحدہ علیحدہ کیا جائے گا۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر اس 48 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر تینوں ممالک اپنی ثقافت، روایات اور جدید فنون کو عالمی سطح پر پیش کریں گے، جبکہ تقریبات کا مرکزی پیغام اتحاد اور بین الاقوامی ہم آہنگی ہوگا۔

افتتاحی سلسلے کی پہلی تقریب 11 جون کو میکسیکو سٹی میں ہوگی، جو میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے قبل منعقد کی جائے گی۔دوسری تقریب 12 جون کو ٹورنٹو میں کینیڈا اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے میچ سے قبل شیڈول ہے، جہاں کینیڈا کی ثقافتی تنوع کو موسیقی اور فنون کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

تیسری اور آخری افتتاحی تقریب 13 جون کو لاس اینجلس میں ہوگی، جو امریکا اور پیراگوئے کے میچ سے قبل منعقد کی جائے گی اور اس میں جدید اسٹیج شو اور عالمی فنکاروں کی پرفارمنس شامل ہوگی۔

مزیدخبریں