ماہرہ خان کی لندن میں شاہ چارلس سے ملاقات، فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

06:35 PM, 10 Jun, 2026

لندن: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس
 سے ملاقات ہوئی، جہاں سماجی اور فلاحی امور پر گفتگو کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران برٹش ایشین ٹرسٹ کے تحت جاری مختلف منصوبوں اور سماجی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ان کے مطابق شاہ چارلس نے ان کے فلاحی کاموں میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اداکارہ نے کہا کہ شاہ چارلس مختلف سماجی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں معلومات لیتے رہے اور یہ ملاقات ان کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوئی۔

ماہرہ خان کے مطابق گفتگو کے دوران ذہنی صحت اور سماجی بہبود جیسے اہم موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی، جسے انہوں نے بہت بامعنی قرار دیا۔

مزیدخبریں