آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد میں حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید

03:53 PM, 10 Jun, 2026

مظفرآباد: پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد میں ٹیک آف کے دوران پیش آنے والے حادثے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار حادثے میں شہید ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو اور متعلقہ اداروں نے جائے حادثہ پر کارروائیاں شروع کر دیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا ہے، جو تکنیکی خرابی سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد حادثے کی اصل وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں