آزادکشمیر میں احتجاجی کال مسترد، معمولاتِ زندگی بلا تعطل جاری

02:33 PM, 10 Jun, 2026

مظفرآباد : کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال آزادکشمیر میں مؤثر ثابت نہ ہو سکی۔ مظفرآباد، میرپور، راولاکوٹ سمیت مختلف اضلاع میں عوام نے معمول کی سرگرمیاں جاری رکھیں جبکہ کاروباری مراکز اور بازار حسبِ معمول کھلے رہے۔

اطلاعات کے مطابق سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین کی حاضری معمول کے مطابق رہی اور دفتری امور بلا تعطل انجام دیے جاتے رہے۔ تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں اور طلبہ کی حاضری معمول کے مطابق دیکھی گئی۔

شہروں میں ٹرانسپورٹ کی آمدورفت معمول کے مطابق رہی جبکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی کوئی نمایاں خلل ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ مختلف علاقوں میں شہریوں نے روزمرہ معمولات کو ترجیح دیتے ہوئے احتجاجی کال میں خاطر خواہ دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کے بیشتر علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہی اور عوام نے امن و استحکام کے ماحول کو برقرار رکھنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

مزیدخبریں