رپورٹ: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مبینہ سرغنہ امان کی ایک متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ شہریوں کو اپنے بچے اسکولوں میں نہ بھیجنے کی ترغیب دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔سیاسی و سماجی ماہرین اور مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اس اقدام کو نوجوانوں کو تعلیم کی روشنی سے محروم رکھنے کی ایک بڑی سازش قرار دیا جا رہا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا بیانیہ اور پروپیگنڈا افغان طالبان اور بیرونی انتہاپسندانہ سوچ (فتنہ الہندوستان) کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد ملک میں جہالت اور انتہاپسندی کو فروغ دینا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کے پس منظر اور تنظیم کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مبینہ سربراہ کی ویڈیو وائرل، بچوں کو سکول بھیجنے سے روکنے پر شدید ردعمل
01:49 PM, 10 Jun, 2026