پاک، امریکا تعلقات اور علاقائی سیکیورٹی: امریکی سفارتی مشیر کی رانا ثناء اللہ سے ملاقات، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار ناگزیر قرار

10:26 AM, 10 Jun, 2026

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ سے امریکی سفارتخانے کے مشیر ٹیری اسٹیئرز نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ امور اور مشرقِ وسطیٰ سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر اہم مشاورت کی گئی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات، پاک-امریکا سفارتی تعلقات اور علاقائی امن کو درپیش موجودہ چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی سفارتی نمائندے نے واضح کیا کہ واشنگٹن خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت اور متحرک کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کا معترف ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کا قیام مذاکرات اور باہمی تعاون ہی سے ممکن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تمام علاقائی و عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

مزیدخبریں