وفاقی حکومت کا نیا ترقیاتی پلان: کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.1 ارب ڈالر تک محدود رکھنے کی حکمت عملی

03:33 PM, 10 Jun, 2025

اسلام آباد: وفاق  کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو جی ڈی پی کے صرف 0.5 فیصد یعنی 2.1 ارب ڈالر تک محدود رکھنے کا ٹارگٹ ہے، جو ملکی معاشی صورتحال پر قابو پانے کی اہم کوشش سمجھا جا رہا ہے۔

نئے پلان کے تحت برآمدات کا ہدف 35.28 ارب ڈالر رکھا گیا ہے، جبکہ درآمدات کا تخمینہ 65.21 ارب ڈالر ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تجارتی خسارہ تقریباً 29.92 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، جو حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

خدمات کے شعبے میں بھی برآمدات کو بڑھانے کی کوشش جاری ہے، جس کے لیے 9.55 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جب کہ خدمات کی درآمدات کا تخمینہ 14 ارب ڈالر ہے۔

مجموعی طور پر، اشیا و خدمات کی برآمدات 44.9 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 79.2 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اہداف ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور بیرونی مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر یہ اہداف کامیابی سے پورے ہو گئے تو پاکستان کی معیشت کو بہتر سمت مل سکتی ہے، لیکن برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کے لیے مستقل اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہوگی۔

مزیدخبریں