پنجاب حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔ محکمہ خزانہ نے اجلاس بلانے کی سمری بھجوائی ہے، جس کی محکمہ قانون نے بھی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور موجودہ ٹیکسوں کی شرح میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا، جس سے عوام کو کسی حد تک ریلیف ملے گا۔
حکومت نے تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے اور تعلیم کے لیے پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے۔
صحت کے شعبے کے لیے 90 ارب روپے اضافی مختص کیے جائیں گے، جبکہ سیاحت کے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے 35 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔