نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران سے متعلق حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں اور اس کا تسلسل علاقائی و عالمی امن کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو۔
عاصم افتخار نے مذاکرات کو مسئلے کے حل کا مؤثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کو بات چیت کی میز پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔