ایمباپے نے صلاحیتوں کا لوہا منوالیا، فرانس مراکش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

09:36 AM, 10 Jul, 2026

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں فرانس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مراکش کو 2-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

فرانس کی جانب سے کیلیان ایمباپے نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے گول اسکور کیا، جبکہ دوسرا گول عثمان ڈیمبیلے نے کیا۔ دفاع اور مڈفیلڈ میں بھی فرانسیسی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور مراکش کو میچ میں واپسی کا موقع نہ دیا۔

اس گول کے ساتھ کیلیان ایمباپے نے ٹورنامنٹ میں اپنے گولوں کی تعداد 8 کر دی اور لیونل میسی کے ورلڈ کپ میں 8 گول کرنے کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ فرانس اب سیمی فائنل میں اسپین اور بیلجیم کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح کا سامنا کرے گا، جبکہ ٹیم ایک بار پھر عالمی اعزاز کے حصول کی جانب مضبوط قدم بڑھا رہی ہے۔

مزیدخبریں