مون سون کی تیسری بارش، پنجاب میں الرٹ جاری، شہریوں کو احتیاط کی اپیل

08:54 PM, 10 Jul, 2025

لاہور:پنجاب میں مون سون کی تیسری بارش کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 11 سے 17 جولائی کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ خاص طور پر راولپنڈی، مری، لاہور، بہاولپور، ملتان اور دیگر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ، آبپاشی، اور دیگر محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سیلابی علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے فلیش فلڈنگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ انتظامیہ نے تمام ممکنہ اقدامات کر لیے ہیں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں