پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر کی سطح عبور کرنے میں کامیاب

08:03 PM, 10 Jul, 2025

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ رقم 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، کمرشل بینکوں کے پاس بھی 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد مجموعی طور پر 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اس پیش رفت سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے اور اقتصادی استحکام کی طرف ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں