اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کا اعلان، گورنر سندھ تمام انتظامات خود کریں گے

06:47 PM, 10 Jul, 2025

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے تمام انتظامات خود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرحومہ کو وہ اپنی بہن تصور کرتے ہیں اور اگر لواحقین تجہیز و تکفین سے پیچھے ہٹیں تو وہ خود نمازِ جنازہ کی امامت بھی کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کے پیش امام کو جنازے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔ ایک جواں سال بیٹی کی لاش اگر یوں بے سہارا ہو تو یہ معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش تقریباً نو ماہ پرانی حالت میں ملی، جس کے بعد یہ واقعہ ایک معمہ بن چکا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مرحومہ کی تدفین نہ صرف انسانی فریضہ ہے بلکہ ایک باعزت خاتون کو عزت کے ساتھ رخصت کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں