پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ: وزارت خزانہ کا چین میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا آغاز

09:59 AM, 10 Jul, 2025

بیجنگ:پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے چین کے شہر بیجنگ میں 7 سے 11 جولائی 2025 تک سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا سے پہلے سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لینا ہے۔

پاکستانی وفد نے چینی سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، ریٹنگ ایجنسیوں اور قانونی ماہرین سے بات چیت کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کی معیشت، قرضوں کی پالیسیوں، اور بانڈ کے ممکنہ خدوخال پر بات ہوئی۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے ابتدائی ردعمل حوصلہ افزا رہا ہے، جو کہ پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ قدم پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ مالی وسائل کے مزید ذرائع حاصل کرے اور چین کی مالیاتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرے۔ بانڈ کا اجرا رواں سال متوقع ہے، جب تمام قانونی اور تکنیکی مراحل مکمل ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں