پاکستان میں سو نے کی قیمت میں 3،700 روپے فی تولہ اضافہ

07:40 PM, 10 Jan, 2026

کراچی: پاکستان میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,172 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 37 ڈالر بڑھ کر 4,509 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
 
 

مزیدخبریں