بلاول بھٹو کراچی کے عوام کے لیے آئے، ترقیاتی کام جاری:مرتضیٰ وہاب

05:59 PM, 10 Jan, 2026

کراچی: میئر کراچی اور مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے عوام سے کیے گئے ترقیاتی وعدے پورے کیے جا رہے ہیں اور ہر ضلع اور ٹاؤن میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ باب خیبر کے علاقے میں سڑکیں بہت خراب تھیں اور ان کی مرمت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2026 کو ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سال قرار دیا گیا ہے اور منصوبوں پر بھرپور عمل جاری ہے۔

میئر کراچی نے بتایا کہ پسماندہ اور نظر انداز علاقوں کی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور شہر میں قانون اور اختیارات وہی ہیں، صرف شخصیات بدلی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بلاول بھٹو زرداری کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "کوئی بلا نہیں، کوئی ترازو نہیں، بس اللہ کا بندہ بلاول آیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کراچی کے عوام سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا اور ہم اس پر عمل کر رہے ہیں۔"

مزیدخبریں