وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندگان کی ملاقات، صوبے کے مسائل پر زور

04:15 PM, 10 Jan, 2026

پشاور:وزیراعظم شہباز شریف  سے خیبر پختونخوا کے عوامی نمائندگان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کی مکمل آگاہی ہے اور انہیں حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبے  اور عوامی مسائل کا بروقت حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

ملاقات میں شرکا نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے اور وہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث وفاقی حکومت کی مداخلت ضروری ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں