آج پاکستان میں مشتری دیکھنے کا سنہری موقع، سب ستاروں سے زیادہ چمکدار نظر آئے گا

03:40 PM, 10 Jan, 2026

اسلام آباد :فلکیات کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ آج پاکستان کے آسمان پر نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کا بہترین مشاہدہ ممکن ہوگا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق مشتری کو آج شام 6:34 بجے سے لے کر کل صبح 6:45 بجے تک دیکھا جا سکے گا۔

مشتری غروبِ آفتاب کے وقت طلوع ہوگا اور پوری رات آسمان میں موجود رہے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ سیارہ اپنے حجم اور روشن چمک کی وجہ سے سب ستاروں کے درمیان سب سے نمایاں نظر آئے گا۔

شوقین افراد دوربین یا فلکیاتی آلات کے ذریعے اس سیارے کا مشاہدہ کر سکتے ہیں، اور یہ موقع خاص طور پر فلکیاتی مطالعے اور رات کے آسمان کے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے نایاب سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں