جنوبی وزیرستان: آئی ای ڈی دھماکہ، مولانا حافظ سلطان محمد شہید، خارجی دہشت گردوں کی سفاکیت بے نقاب

03:19 PM, 10 Jan, 2026

وانا:جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں خارجی دہشت گردوں نے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے دہشت گردی کی ایک اور کارروائی انجام دی، جس میں معروف عالمِ دین مولانا حافظ سلطان محمد شہید ہو گئے۔ حملے میں مولانا حافظ سلطان محمد کے ساتھ ان کی کم سن بیٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں مولانا حافظ سلطان محمد شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ واقعے نے علاقے میں شدید رنج و غم کی فضا قائم کر دی ہے۔

علما، قبائلی عمائدین اور شہری حلقوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عالمِ دین اور معصوم بچی کو نشانہ بنانا خارجی دہشت گردوں کے انسان دشمن اور بزدلانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ذمہ دار عناصر کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امن دشمن عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں