لاہور :لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پولنگ جاری ہے اور شام پانچ بجے تک مکمل ہوگی۔ بار کی 8 نشستوں پر 27 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ صدر کی نشست کے لیے تین امیدوار مد مقابل ہیں۔
انتخابات میں 15,709 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس دوران راولپنڈی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات بھی جاری ہیں۔