صاحبزادہ فرحان اور بولرز کا وار: پاکستان نے امریکہ کو ہرا کر ورلڈ کپ میں فتوحات کی ہیٹرک کی جانب قدم بڑھا دیا

10:09 PM, 10 Feb, 2026

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان نے امریکہ کے خلاف 32 رنز سے شاندار فتح حاصل کر لی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔
 پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 190 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 73 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، جبکہ شاداب خان نے محض 12 گیندوں پر 30 رنز بنا کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔ بابر اعظم نے 46 رنز کا حصہ ڈالا۔ 191 رنز کے بڑے ہدف کے سامنے امریکہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی۔ شبم رانجانے (50) اور شایان جہانگیر (49) کی محنت کام نہ آ سکی۔
پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ امریکہ کی طرف سے شیڈلی وین 4 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

مزیدخبریں