ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان کاامریکا کو 191 رنز کا ہدف

08:58 PM, 10 Feb, 2026

کولمبو: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے یو ایس اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 191 رنز کا ہدف دیا۔ امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان کے بیٹرز نے جارحانہ آغاز کیا اور اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے صرف 5 اوورز میں ٹیم کی ففٹی مکمل کی۔ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے جبکہ صائم نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔

پہلا وکٹ 54 کے اسکور پر صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے ساتھ گری، جنہوں نے 17 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ کپتان سلمان علی آغا بھی 56 کے مجموعے پر صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ کے لیے بابر اعظم نے فرحان کے ساتھ شراکت قائم کی اور 53 گیندوں میں 81 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی طرف بڑھایا۔ شاداب خان محمد نواز کے ساتھ 34 رنز کی پارٹنرشپ بھی قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹ پر مجموعی طور پر 3 رنز کا اضافہ ہوا، تاہم آخر اوور میں شاہین آفریدی نے چھکا لگا کر ٹیم کا ٹوٹل 190 رنز تک پہنچایا۔

مزیدخبریں