پشاور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پاکستان کرکٹ کا گڑھ بن چکا ہے اور یہاں کے شائقین کے لیے آج ایک بڑی خوشخبری سامنے آنے والی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے صوبے میں موجود کرکٹ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہماری قومی ٹیم کی ساخت ایسی ہے کہ اس کے 60 فیصد کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹیلنٹ کو جتنا زیادہ پروموٹ کریں گے، پاکستان کرکٹ کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فاتح ٹیم کے لیے 50 لاکھ اور رنر اپ کے لیے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا۔پی سی بی کے پی اسپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔
پشاور میں پاکستان سپر لیگ (PSL) کے میچز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر محسن نقوی نے کہا پشاور کے لوگوں کو پی ایس ایل سے متعلق آج ہی اچھی خبر دیں گے۔ ہم سب مل کر کھیلوں کے حوالے سے مثبت خبریں دیں گے۔
پشاور کے لیے پی ایس ایل کی خوشخبری تیار، قومی کرکٹ ٹیم کے 60 فیصد کھلاڑی خیبرپختونخوا کے ہیں: محسن نقوی
05:00 PM, 10 Feb, 2026