نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی

04:14 PM, 10 Feb, 2026

نئی دہلی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر اپنے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا۔ نمیبیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، جس میں جان نیکل کی 42 رنز کی اننگز شامل تھی، جس میں 2 چھکے اور 1 چوکا تھا۔

نیدر لینڈز کی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ بیس دی لیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 72 رنز اسکور کیے، جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، اور اس کی اننگز نے نیدر لینڈز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔آج ایونٹ میں اگلا میچ نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان ہوگا، جبکہ شام کو پاکستان اور یو ایس اے کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہوں گی۔

مزیدخبریں