"بلوچستان کی پکار پر پنجاب ایک فون کال کی دوری پر ہوگا":مریم نواز کا تاریخی دورہ کوئٹہ، فقید المثال استقبال 

04:12 PM, 10 Feb, 2026

کوئٹہ / لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا پہلا باضابطہ دورہ کیا، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہتی اور صوبائی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ کوئٹہ پہنچنے پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایف سی (FC) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران مریم نواز نے تسلیم کیا کہ بلوچستان اس وقت "فتنہ الخوارج" جیسے پیچیدہ چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس جنگ میں پنجاب، بلوچستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
مریم نواز نے اپنے خطاب میں بلوچ عوام کی حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا     بلوچستان کے لیے پنجاب کے تمام وسائل اور خدمات حاضر ہیں۔ اگر کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو میں صرف ایک فون کال کی دوری پر ہوں گی۔ بلوچ بھائیوں کی خدمت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مزیدخبریں