بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا پاک بھارت میچ کے لیے مذاکرات پر خوشی کا اظہار

02:18 PM, 10 Feb, 2026

دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے لیے مذاکرات کے کامیاب نتیجے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اس معاملے میں کرکٹ کی اہمیت کو اولیت دی گئی اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی رضامندی سے فیصلہ ہوا۔ راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی کے چیئرمین کی نگرانی میں یہ مذاکرات ہوئے، اور آئی سی سی کے نمائندے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کے لیے لاہور گئے، جس کے بعد مسئلہ حل ہوا۔

انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ 15 فروری کو ہونے والا میچ کرکٹ کی کامیابی کی علامت ہوگا اور یہ ورلڈکپ کے لیے ایک بہترین ایونٹ ثابت ہو گا۔ ان کے مطابق، اس میچ کے انعقاد سے دونوں ٹیموں کے لیے فائدہ ہوگا اور اس کا انعقاد ایک "ون ون پوزیشن" کی طرح ہو گا۔

راجیو شکلا نے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی کہا کہ آئی سی سی نے ان کے لیے بھی راحت فراہم کی اور وہ بھی اس معاملے سے خوش ہیں۔

مزیدخبریں