ریاض میں ’ورلڈ ڈیفنس شو‘: جے ایف-17 تھنڈر کی دھوم، پاک، سعودی دفاعی تعاون کے بڑے معاہدے متوقع

02:37 PM, 10 Feb, 2026

ریاض : عالمی دفاعی منظر نامے پر پاکستان کی ایک بار پھر دھاک بیٹھ گئی۔ ریاض میں جاری 'ورلڈ ڈیفنس شو' میں پاکستان کا تیار کردہ جے ایف-17 تھنڈر اپنی تمام تر جنگی صلاحیتوں کے ساتھ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان نے اس عالمی فورم پر اپنی میگا نمائش ’آئیڈیاز 2026‘ کی عالمی لانچنگ کر دی ہے۔ یہ قدم پاکستان کی دفاعی مصنوعات کو عالمی منڈی تک پہنچانے اور بین الاقوامی خریداروں کو متوجہ کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے شو میں شرکت کے دوران سعودی حکام سے تزویراتی نوعیت کی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار (Defense Production) میں تعاون کے نئے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
 پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ طور پر جدید عسکری ٹیکنالوجی پر کام کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں کو پاک، سعودی دفاعی تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ورلڈ ڈیفنس شو میں پاکستان کی فعال موجودگی نہ صرف اس کی دفاعی برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی شعبے میں پائیدار شراکت داری کو بھی نئی جلا بخشے گی۔

مزیدخبریں