پاکستان کی کرپشن میں کمی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سی پی آئی 2025ء رپورٹ جاری

12:32 PM, 10 Feb, 2026

اسلام آباد : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2025ء جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کا سکور 28 تک پہنچ چکا ہے، جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ایک درجہ بہتری ہے۔ پاکستان نے 136 ویں پوزیشن حاصل کی ہے، اور گزشتہ چار سالوں کی گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کی وجہ سے سکور میں اضافے کا رجحان جاری رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں نہ صرف پبلک سیکٹر اور انتظامی بدعنوانی میں کمی آئی ہے، بلکہ قانون ساز اداروں اور عدلیہ میں بھی بدعنوانی کے اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔ 2024ء کے مقابلے میں 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دو مزید ممالک کا سروے شامل کیا ہے، جس کے بعد اب اس سروے میں 182 ممالک شامل ہیں۔

پاکستان کی پوزیشن میں 2021ء سے 2025ء تک مسلسل بہتری دیکھنے کو ملی ہے، اور اس دوران پاکستان کے کرپشن پر تاثر میں واضح کمی آئی ہے۔ اس سے پہلے، دسمبر 2025ء میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ تین میں سے دو پاکستانی شہریوں نے کہا کہ انہیں سرکاری اداروں میں کبھی بھی کرپشن یا بے ضابطگی کا سامنا نہیں ہوا۔

مزیدخبریں