پی ٹی آئی ملک میں انتشار کا باعث بن رہی ہے، بیرونِ ملک بیٹھے لوگ وطن سے غداری کر رہے ہیں: عون چودھری

05:24 PM, 10 Dec, 2025

اسلام آباد: وزیرِ مملکت اور آئی پی پی کے رہنما عون چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پارٹی کے بعض عناصر بھارت کے بیانیے کو تقویت دے کر ملک میں انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ان کے مطابق ایسے غیرسنجیدہ افراد کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔

عون چودھری نے دعویٰ کیا کہ بیرونِ ملک بیٹھے کچھ لوگ ڈالرز کے عوض پاکستان کے خلاف بیانات دے کر عوام میں نفرت پھیلا رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں آگ لگانا، جلاؤ گھیراؤ اور افراتفری پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ایسے تمام عناصر کو بےنقاب کریں گے جو قومی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کی اصل تکلیف پاکستان کی مسلسل ترقی اور استحکام ہے۔

مزیدخبریں