ویزا منسوخ ہوا، برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں:رجب بٹ  کی وضاحت

05:53 PM, 10 Dec, 2025

اسلام آباد: یوٹیوبر رجب بٹ نے کہا ہے کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا بلکہ ان کا ویزا کینسل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، وہ پاکستان میں رہیں گے۔

رجب بٹ نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر چکے ہیں اور کیس کی قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وقت آنے پر کیس کے تمام پہلو عوام کے سامنے واضح کریں گے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ ضمانت کے لیے ہائی کورٹ بغیر نمبر کی بڑی گاڑی میں پہنچے، جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوئی۔

مزیدخبریں