افواج پاکستان کی بہادری سے دشمن کو تاریخی شکست:شہباز شریف

05:04 PM, 10 Dec, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں افواج پاکستان کو عظیم کامیابی دی اور قوم کی دعائیں قبول ہوئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہمارے بہادر جوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔اس کنونشن میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید  عاصم منیر  بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ علماء کرام اور عوام کی دعاؤں سے بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل ہوئی اور مسلح افواج کی جرأت و بہادری نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔ ہر سپاہی کی بہادری اور مسلح افواج کا کردار قابل ستائش ہے۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ ملک میں امن اور اتحاد قائم کرنا ضروری ہے اور دہشت گردی کا خاتمہ ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک معاشی استحکام اور ترقی کی طرف تیزی سے گامزن ہے اور سکیورٹی فورسز اپنی قربانیاں دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں