اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں تازہ رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باوجود معیشت کی رفتار برقرار رہی اور کاروبار کے لیے مجموعی ماحول سازگار ہے۔
ادارہ نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کرنے کا تخمینہ دیا ہے، جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تیزی آئی ہے۔
رپورٹ میں رواں اور آئندہ مالی سال میں اقتصادی بہتری کی توقع ظاہر کی گئی ہے، تاہم بیرونی طلب میں کمی اور تجارتی شعبے میں غیر یقینی صورتحال کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔