خیبر پختونخوا میں پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک کا آغاز؛ نمبر پلیٹ اب شہری کی ملکیت ہوگی

02:57 PM, 10 Dec, 2025

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں انقلاب برپا کرتے ہوئے پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک (PRM) سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت گاڑی کا نمبر اب گاڑی کے بجائے شہری کی ذاتی ملکیت ہوگا۔

حکومت کے مطابق اگر شہری اپنی گاڑی فروخت کرتا ہے تو نمبر پلیٹ وہ خود رکھ سکے گا، جبکہ نئے مالک کے لیے نئی نمبر پلیٹ جاری کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ PRM سسٹم شہریوں کو اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا اور رجسٹریشن کے عمل کو شفاف اور جدید بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں