اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ: خاکروب کی آسامیوں پر ’’صرف مسیحی‘‘ کی عبارت پر پابندی

12:19 PM, 10 Dec, 2025

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ لکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ اس کے بجائے ’’شہری‘‘ لکھا جائے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے اس فیصلے میں سیوریج ورکرز کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ انہیں کام کے دوران مکمل حفاظتی سامان اور سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔ عدالت نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں جامع حفاظتی اقدامات کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ کے اندر تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں تاکہ سیوریج ورکرز کی حفاظت کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے ۔

مزیدخبریں