پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے لیے 9 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دی

11:33 AM, 10 Dec, 2025

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی (نومینیشن سرٹیفکیٹ) جاری کر دیے ہیں۔ پی سی بی کی تازہ ترین فہرست کے مطابق یہ کھلاڑی 23 جنوری 2026 تک بی پی ایل میں شرکت کر سکتے ہیں۔

این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے شروع ہو کر 24 جنوری 2026 تک جاری رہے گی۔

یہ کھلاڑی بی پی ایل کی مختلف ٹیموں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جس سے انہیں بین الاقوامی سطح پر مزید تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

مزیدخبریں