جمہوریت کا اصل مقصد انسانی حقوق کی حفاظت ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام

11:13 AM, 10 Dec, 2025

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی حقوق جمہوریت کی اصل بنیاد ہیں، اور ہمیں انہیں عملی طور پر زندگی کے ہر شعبے میں، جیسے تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک رسائی میں تبدیل کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانی حقوق ہر انسان کا حق ہیں اور یہ کسی طاقت یا مراعات پر منحصر نہیں، بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے حاصل ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اداروں کو شہری آزادیوں کا تحفظ کرنا ہوگا اور معاشرے میں ہر قسم کے امتیاز کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا معاشرتی اور معاشی ماحول بنانا ضروری ہے جہاں قانون کی حکمرانی مضبوط ہو، شہری آزادیوں کی حفاظت کی جائے اور کوئی بھی شخص پیچھے نہ رہ جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق کے اصولوں پر مبنی ایک انسان دوست پاکستان بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ایک ایسا معاشرہ جہاں خواتین، بچے، اقلیتیں، خصوصی افراد، مزدور اور کمزور طبقات کو عزت، تحفظ اور برابر کے مواقع ملیں

مزیدخبریں