کراچی : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بڑی تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 170,514 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے پہلے، گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1,153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور یہ 169,456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ لیکن آج کے دن کی تیزی نے اس سطح کو عبور کر لیا، جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔