باغ/حویلی: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے میں باغ کی تین اور حویلی کی ایک نشست پر پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہوگیا۔
پولنگ کے اختتام کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائے جائیں گے۔
باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، جبکہ انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کامیاب امیدواروں کی پوزیشن واضح ہوگی۔