ن لیگ آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، رانا ثناء اللہ

03:18 PM, 10 Aug, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی حسب روایت اپنی شکست کو دھاندلی کے الزامات کے ذریعے کور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے الزامات تو عائد کیے گئے، تاہم ان کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہتھیار اٹھانے اور دشمن کا آلہ کار بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات کا جائزہ لے گی اور ضرورت کے مطابق ان پر نظرثانی بھی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ آخر پیپلزپارٹی کو ایسے الزامات سے کیا حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں