اسحاق ڈار سے کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، پاکستان کو مکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

11:20 AM, 10 Aug, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔

گفتگو میں پاکستان اور کویت کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں