کراچی: پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک نئی پوسٹ نے ان کی نجی زندگی سے متعلق ایک بار پھر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر نمرہ خان اور زین حامد کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں، تاہم دونوں شخصیات نے تاحال ان خبروں کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی ان کی تردید کی ہے۔
حالیہ دنوں میں نمرہ خان نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری پر ایسے پیغامات شیئر کیے جن میں اپنی ذات کے لیے مضبوط رہنے، ذاتی حدود قائم کرنے اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھنے کی بات کی گئی۔ ان پوسٹس کے بعد صارفین نے انہیں اداکارہ کی ذاتی زندگی سے جوڑنا شروع کردیا۔
دوسری جانب زین حامد کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر "At Peace Finally, Good Riddance" کے الفاظ پر مشتمل ایک پیغام سامنے آیا، جسے صارفین نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں دیکھا۔
سوشل میڈیا پر یہ بات بھی زیرِ گردش ہے کہ نمرہ خان اور زین حامد نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو نہیں کر رکھا۔ ان عوامل کے باعث دونوں کے تعلقات اور ممکنہ علیحدگی کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پوسٹس اور صارفین کے تبصروں کے باوجود نمرہ خان اور زین حامد کی جانب سے ازدواجی تعلق ختم ہونے یا طلاق سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ اس لیے فی الحال ان خبروں کو محض قیاس آرائیوں تک ہی محدود سمجھا جا رہا ہے۔