ٹرمپ ٹیم کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے مہنگے پڑگئے، ٹک ٹاک ویڈیوز میوٹ

11:06 AM, 10 Aug, 2026

واشنگٹن: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے ان کے گانوں کے استعمال پر خاموش انداز میں ردعمل دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ سے منسلک ٹک ٹاک کی متعدد ویڈیوز، جن میں سوئفٹ کے گانے شامل تھے، اب بغیر آواز کے نظر آ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ ٹیم نے حالیہ عرصے میں ٹک ٹاک پر کچھ ایسی ویڈیوز شیئر کی تھیں جن کے پس منظر میں ٹیلر سوئفٹ کے معروف گانے استعمال کیے گئے تھے۔ تاہم بعد میں ان ویڈیوز سے میوزک ہٹا دیا گیا، جس کے باعث وہ میوٹ ہوگئیں۔

ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی براہِ راست بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم ان کے گانوں کی آڈیو ہٹائے جانے کو بعض حلقے سیاسی مواد میں ان کی موسیقی کے استعمال پر گلوکارہ کے ممکنہ اعتراض سے جوڑ رہے ہیں۔

گلوکارہ نے اس حوالے سے کوئی واضح وجہ بھی بیان نہیں کی، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آڈیو ہٹانے کا فیصلہ براہِ راست سوئفٹ کی درخواست پر کیا گیا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ٹرمپ ٹیم کی ویڈیوز میں سوئفٹ کے گانوں کے استعمال اور پھر ان کی آڈیو غائب ہونے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں