مری میں یومِ آزادی پر نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پابندیاں عائد

09:44 PM, 10 Aug, 2025

مری: یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران مری میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے، جو 12 تا 14 اگست نافذ العمل رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق، ان تین روز کے دوران مال روڈ اور جی پی او چوک پر صرف خاندانی افراد کو آمد و رفت کی اجازت ہو گی، جبکہ غیر ضروری ہجوم، گروپس یا افراد پر پابندی عائد ہو گی۔

سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ مقامات پر غیر متعلقہ افراد کی موجودگی قانونی خلاف ورزی تصور کی جائے گی، اور اس کے نتیجے میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سزا یا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مری میں موجود سیاحوں اور شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ قومی دن کی تقریبات خوشگوار انداز میں منعقد کی جا سکیں۔

مزیدخبریں