واٹس ایپ کا نیا فیچر: ایک تصویر میں کئی تصویریں شیئر کریں

04:51 PM, 10 Aug, 2025

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین ایک ساتھ 6 تصویریں ایک ہی فریم یا تصویر میں شیئر کر سکتے ہیں، بالکل کسی پوسٹر یا کولیج کی طرح۔

یہ فیچر پہلے کچھ مہینے پہلے آزمایا گیا تھا، لیکن اب یہ سب کے لیے دستیاب ہے۔ جب کوئی صارف اپنا سٹیٹس لگائے گا، تو اب اسے "لے آؤٹ" (Layout) کا آپشن بھی نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے سے وہ 6 مختلف تصویریں ایک ہی فریم میں لگا کر شیئر کر سکے گا۔

تصویریں شیئر ہونے کے بعد وہ سٹیٹس میں چھوٹے چھوٹے خانوں میں نظر آئیں گی، جیسے سٹیکرز یا پوسٹر کے ڈیزائن ہوتے ہیں۔ اگر کوئی چاہے تو ایک ہی تصویر کو بار بار بھی استعمال کر سکتا ہے۔

فی الحال اس فیچر سے صرف تصویریں ہی شیئر کی جا سکتی ہیں اور وہ بھی زیادہ سے زیادہ 6، لیکن امید ہے کہ آنے والے وقت میں اس میں ویڈیوز کو بھی شامل کیا جائے گا، اور شاید تصویروں کی تعداد بھی بڑھا دی جائے۔

مزیدخبریں