بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکا، 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

11:54 AM, 10 Aug, 2025

مستونگ  : بلوچستان کے علاقے سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس کی زد میں آ کر جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔

ریلوے حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے سے ٹرین کو نقصان ضرور پہنچا، لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

سپیزنڈ ضلع مستونگ کا ایک دور دراز علاقہ ہے، جہاں پہلے بھی جعفر ایکسپریس پر حملے ہو چکے ہیں۔ کچھ دن پہلے بھی اسی ٹریک پر دھماکا کیا گیا تھا، جب کہ ماضی میں ٹرین پر فائرنگ اور مسافروں کو یرغمال بنانے جیسے سنگین واقعات پیش آ چکے ہیں۔

پہلے ایک حملے میں دہشت گردوں نے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، لیکن سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا تھا اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا تھا۔

مزیدخبریں