پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ون ڈے آج ہوگا

10:26 AM, 10 Aug, 2025

لاہور : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کریں گے، جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتانی تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کے حصے میں آئی ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، اور کرکٹ کے شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی، اور اب قومی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ پاکستان اپنی کامیابی کو برقرار رکھ پاتا ہے یا ویسٹ انڈیز مقابلہ برابر کر کے سیریز میں واپس آتا ہے۔

مزیدخبریں