غزہ میں غذائی قلت اور اسرائیلی حملوں کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ

03:57 PM, 10 Aug, 2025

غزہ : غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں غذائی قلت کی وجہ سے مزید 11 افراد شہید ہو گئے ہیں، جبکہ اسرائیلی حملوں میں 38 افراد کی جانیں گئیں۔ اس وقت تک، غزہ میں غذائی کمی کے باعث 212 افراد کی شہادت ہو چکی ہے، جن میں 98 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، 491 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف، اسرائیل نے فلسطینیوں کے غزہ شہر سے انخلا کے لیے 7 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے، اور اسرائیلی حکام نے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت غزہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس منصوبے میں اسرائیل غزہ کے لاکھوں باشندوں کو جنوبی علاقوں کی طرف منتقل کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کے اس متنازعہ منصوبے پر عالمی سطح پر شدید ردعمل آ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے اسے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے خلاف قرار دیا ہے، جو اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کرے اور جلد از جلد اپنی قبضہ کاری ختم کرے۔

مزیدخبریں