تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھولے گئے، پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان

10:52 AM, 10 Aug, 2025

اسلام آباد : تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے اس کے سپل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کی توقع ہے۔ حکام نے علاقے کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کے سبب وہ آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے اور نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں